مٹھن کوٹ، مخالفین نے نوجوان کی ناک کاٹ دی، دو ملزم گرفتار

مٹھن کوٹ، مخالفین نے نوجوان کی ناک کاٹ دی، دو ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راجن پور، مٹھن کوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ مرغائی میں کارو کاری کے الزام میں گن پوائنٹ پر ایک نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی جبکہ دوسرے کو زخمی کر  کے ملزمان فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق مضروب قلندر بخش  مستوئی جو کہ سابق چیئرمین مرغائی سید منور حسین بخاری کا پی اے بتایا گیا ہے کے سالے پر ملزمان اسماعیل وغیرہ نے اپنی (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
ایک خاتون کے ساتھ کارو کاری کا الزام عائد کیا تھا اس رنجش کی بنا پر ملزمان اسماعیل،عاطف نازک،جمیل،آصف،نور دین،سانول وغیرہ نے گن پوائنٹ پر قلندر بخش مستوئی کی تیز دھار آلے سے ناک کاٹ دی جبکہ دوسرے نوجوان جوکہ اس کے ساتھ تھا کا بازو توڑ دیا اور ملزمان موقع واردات سے فرار ہو گئے مٹھن کوٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مضروب کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس کی بروقت کاروائی سے 2 ملزمان اسماعیل اور نازک کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید کاروائی شرتوع کر دی گئی ہے۔۔ فو ٹو ہمراہ ہے۔
گرفتار