چھ ڈاکوؤں کا بستی پر دھاوا  فائرنگ 3افراد شدید زخمی

  چھ ڈاکوؤں کا بستی پر دھاوا  فائرنگ 3افراد شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سیت پور (نمائندہ پاکستان)چھ ڈاکووں نے بستی جلال والا پر دھاوا  بول دیاڈاکووں کی فائرنگ سے تین دیہاتی شدید زخمی  ہوگئے ایک اشتہاری ڈاکو کو دیہاتوں نے دھرلیا۔تفصیلات کے مطابق رات ایک بجے کے قریب (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
چھ ڈاکووں نے بستی جلال والا شیخانی  میں احمد بخش کھس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور احمد بخش کھس کے گھر میں لوٹ مار شروع کر دی احمد بخش کی آنکھ کھلی تو اسے ہر غمال بنا کر باقی گھروں میں لوٹ مار کرنا چاہی تو اہل خانہ جاگ اٹھے اہل خانہ کے شور شرابے پر پوری بستی جاگ اٹھی بستی کے مکینوں کے جاگنے پر ڈاکو فرار ہونے لگے بستی کے مکینوں کے پیچھا کیا تو ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے تین نوجوان غلام علی جگنو اور دلشاد شدید زخمی ہو گئے جب کہ بستی مکینوں نے ایک ڈاکو کو دھر لیا جس کی شناخت یوسف کے نام سے ہوئی ہے جوکہ متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے تھانہ سیت پور پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے  موقع واردات پر پہنچ کر ڈاکو یوسف کو گرفتار کر لیا اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر سیت پور میں منتقل کر دیا گیا اس واردات کیبعد علاقے  میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے اور اہل علاقہ نے فوری طور پر ڈی پی او مظفر گڑھ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
زخمی