کیٹگری سی والے ممالک سے پاکستانیوں کو آنے کی اجازت  غیر ملکیوں پر بدستور پابندی

    کیٹگری سی والے ممالک سے پاکستانیوں کو آنے کی اجازت  غیر ملکیوں پر بدستور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے کیٹگری سی والے ممالک سے آنیوالے پاکستانیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دیدی تاہم اس فہرست میں شامل ممالک سے آنے والے غیر ملکیوں کو سفر کیلئے خصوصی اجازت حاصل کرنے کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ہدایات کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی کی نئی فہرست جاری کر دی ہے۔سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق سی کیٹگری کے ممالک کی تعداد 38کم کرکے 26کر دی گئی ہے، جب کہ ان ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ نئے ہدایت نامے کے بعد کیٹگری سی میں شامل ممالک سے پاکستانی مسافر بغیر اجازت نامے کے پاکستان کا سفر کر سکیں گے، جبکہ غیر ملکیوں  کو پاکستان آمد کے لیے این سی او سی سے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔کیٹگری سی کی نئی فہرست میں شامل 26ممالک میں انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان، ایران، انڈونیشیا، عراق اور جنوبی افریقہ،ارجنٹینا، بولیویا، برازیل، چلی، کولمبیا، کوسٹا ریکا، ڈومینیکن ریپبلک اور ایکواڈور،مالدیپ، میکسیکو، نیمبیا، پیرا گوئے، پیرو، فلپائن، ترینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، تیونس اور یورو گائے بھی شامل ہیں۔پاکستان سول ایوی ایشن نے سی کیٹگری کی فہرست سے منگولیا، کینیا، وینزویلا، یوکرین، سلووینیا، کروشیا، ہالینڈ، ایتھوپیا، پولینڈ، کیوبا اور تھائی لینڈ کا نام خارج کر دیا ہے۔
کیٹگری سی ممالک 

مزید :

صفحہ اول -