آئین اور قانون کی بات کرنیوالے کو غدار نہیں کہا جا سکتا: مسلم لیگ (ن)

آئین اور قانون کی بات کرنیوالے کو غدار نہیں کہا جا سکتا: مسلم لیگ (ن)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شیخوپورہ (بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ میاں جاوید لطف بہادر سپوت ہیں اور شیخوپورہ کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے محمد نواز شریف کے جرات مند ساتھی کو رکن قومی اسمبلی چنا، میاں جاوید لطیف نے  پاکستان کیلئے جیل کاٹی،قائد میاں نواز شریف کی کال پر انہیں رہائی اور ثابت قدمی پر مبارک دینے یہاں آیا ہوں، ہم ووٹ کوعزت دو کے راستے پر گامزن ہیں، کربلا میں امام حسین علیہ السلام کو یاد کیا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے حق و سچ کی خاطر قربانیاں دی ہم بھی قربانیاں دیں گے تو تبدیلی آئے گی، نظام کو بچانے کے لئے124Aلگادیا جاتا ہے، مشرقی پاکستان ہمارا ہوتا اگر اس وقت 124Aلگ جاتی، منزل قریب ہے اور ہم بھرپور پرعزم ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میاں محمد جاوید لطیف ایم این اے سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق سینیٹر پرویز رشید اور میاں محمد جاوید لطیف ایم این اے سمیت دیگر لیگی رہنما موجود تھے جبکہ سابق سینیٹر پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبول عوامی قیادت پر غداری کے مقدمے بنانا پراناچلن ہے مشرقی پاکستان کے وقت آبادی10کروڑ تھی سندھ بلوچستان اور اب پنجاب بھی غدار ہوگیا لہذاٰسب کو غدار کہہ دیاگیا ہے تو محب وطن کو رہ گیاہے غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے والوں کی نظر میں لگتاہے کہ بلیاں گدھے اوردیگر جانور رہ گئے جو محب وطن ہیں، کیا یہ چیلوں گدھوں خچروں اور گھوڑوں کاملک ہے انسانوں کے ملک آئین سے چلتے ہیں جب نواز شریف اور جاوید لطیف کو انتقامی سیاست کانشانہ بنایا گیاجب ووٹ چوری ہوگا تو چینی کی قیمتیں بڑھے گی، انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ مہنگائی اور بیروگاری کا سامان ہے، بجٹ جعلی کاغذ کی چھتری ہے جو ریلیف نہیں دے سکتی، غداری کے پرچے بانٹے جارہے ہیں شفاف الیکشن واحد حل ہے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے بند کئے جائیں گے 2013سے2018تک ملک نے ترقی کی، ملک مظبوط ہوگا توادارے ترقی کرینگے آزادانہ اور منصفانہ الیکشن اس کا واحد حل ہے ڈسکہ اور نوشہرہ کے عوام نے ووٹ چوری نہ ہونے دیاشیخوپورہ نے بھی مثال قائم کی اور ووٹ کو عزت دو کوکے نعرے کو بلند کیا،اس موقع پر میاں محمد جاوید لطیف ایم این اے نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر او ر سابق سینیٹر پرویز رشید کا شیخوپورہ آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور سیاسی ورکر قوم کو پیغام دیناچاہتا ہوں کہ نواز لیگ کی قیادت پر عزم ہے اور ہم کسی دباؤ میں آنے والے نہیں، نواز لیگ کے دور اقتدار میں جتھے بناکر پرائم منسٹر ہاؤس کا گھیراؤ کیا گیا مگر ہم نے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا،انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بات کرنے والے کو غدار نہیں کہا جاسکتا، نواز لیگ کی قیادت مسنگ پرسن کوحقوق دلوائے گی، ہم صویوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر آواز بلند کریں گے، بذدار کو زبردستی مسلط کیا گیا، بجٹ کے معاشی اعداو شمار عوام کو سمجھ نہیں آئے،کیاادویات، گھی، کھادیں اور دیگر اشیاء سستی ہونگی؟، بجٹ کا اصل چہرہ جلد نظر آجائے گا اور پھر پنجاب کی سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا۔
؎ن لیگ

مزید :

صفحہ آخر -