ایم ٹی آئی نوشہرہ کے ڈاکٹر ارشد احمد خان کا ہسپتال ڈائریکٹر اور ڈاکٹر خالد خان کا میڈیکل ڈائریکٹر کے طور پر نوٹیفکیشن جاری
پبی (نما ئندہ پاکستان) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کے ڈاکٹر ارشد احمد خان کا ہسپتال ڈائریکٹر اور ڈاکٹر خالد خان کا میڈیکل ڈائریکٹر کے طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ بورڈ آف گورنرز قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ نے باقاعدہ طور پر ڈاکٹر ارشد احمد خان کو ہسپتال ڈائریکٹر جبکہ ڈاکٹر خالد خان کو میڈیکل ڈائریکٹر کی زمہ داری پانچ سال کے لیے سونپ دی ڈاکٹر ارشد احمد خان ہسپتال ڈائریکٹر کا چارج سنبھالنے سے پہلے چھونتیس سال محکمہ صحت کے منیجمنٹ کیڈر کے اہم عہدوں پر فائز رہے چکے ہیں جس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، دو مرتبہ ڈائریکٹر جنرل پرونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی, ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ اور ای ڈی یو ہیلتھ مردان شامل ہیں۔ڈاکٹر ارشد احمد خان کا تعلق مردان کے ایک معروف اور عسکری خاندان سے ہے ڈاکٹر خالد خان میڈیکل ڈائریکٹر کا چارج سنبھالنے سے پہلے نوشہرہ میڈیکل کالج/قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی کے پیڈذ میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ اور ایسوسیٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز تھے اس کے علاوہ مردان میڈیکل کمپلیکس کے پیڈز ڈپارٹمنٹ کے بانیوں میں سے ہے اور اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر بھی فائز رہے چکے ہے ڈاکٹر خالد خان کا تعلق مردان کے ایک معروف گھرانے سے ہے۔