ظالمانہ بجلی کے لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ

  ظالمانہ بجلی کے لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ پشاور کے زیر اہتمام پریس کلب پشاور کے سامنے شدید گرمی کے دوران ظالمانہ بجلی کے لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ منعقد ہوا جس میں صدر جماعت اسلامی یوتھ پشاور حسن بشیر نے شرکاء سے مخاطب ہو کر کہا کہ تبدیلی سرکار 1000 سے زائد دن گزرنے کے بعد بھی عوام بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی میں ناکام ہے پشاور میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے نتیجے میں تعلیم، تجارت اور معمول زندگی بری طرح متاثر ہے_ المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں کمی نہیں ہے، حکومت پیدا ہونے والی بجلی عوام کو پہنچانے میں ناکام ہے گرمی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کروڑوں عوام کی زندگی متاثر ہے_ جماعت اسلامی یوتھ پشاور نے ہمیشہ پاکستان کے اور خصوصاً پشاور کے مسائل پر آواز بلند کیا ہے، اگر لوڈشیڈنگ کا یہ مسئلہ 48 گھنٹوں میں ختم نا ہوا تو واپڈا ہاوس کا گھیراؤ کرینگے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر  بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرے درج تھے۔

مزید :

صفحہ اول -