نارووال،وزیرستان میں شہید ہونیوالے فوجی جوان کی نماز جنازہ ادا 

نارووال،وزیرستان میں شہید ہونیوالے فوجی جوان کی نماز جنازہ ادا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال(این این آئی) وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے نوجوان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی  ظفروال کے نواحی گاؤں بوبک کا رہائشی پاک فوج کا سپاہی بیس سالہ نوجوان وسیم دوران ڈیوٹی وزیرستان میں شہید ہو گیا تھا وسیم وزیرستان میں پاک فوج کے یونٹ125کیف میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا شہید کی میت جب آبائی گاؤں بوبک پہنچی تو میت کے دیدار کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ حکام اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا شہید کی میت کوپاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور صدر پاکستان اور آرمی چیف کی طرف سے قبر پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے شہید کے والد کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے میرے دس بیٹے بھی ہوتے تو ملک پر قربان کر دیتے۔
سپردخاک 

مزید :

صفحہ آخر -