عمران خان نے ملکی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا، فواد چوہدری کا دعویٰ

عمران خان نے ملکی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا، فواد چوہدری کا دعویٰ
عمران خان نے ملکی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا، فواد چوہدری کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرا عظم عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈ ی ایم ) کی کھٹارابس زوال کی اس کچی سڑک پر اتر گئی ہے جس کے آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا ہے۔

ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پاس بجٹ کے خلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں ہے کیونکہ عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نے انہیں کلین بولڈ کردیاہے۔

انہوں نے مزید کہ کہ اپوزیشن رہنماحکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ ن لیگ کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے ریکارڈ منافع کمایا۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -