وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کی خورشید شاہ کے بیٹے کی گرفتاری کی مذمت

وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کی خورشید شاہ کے بیٹے کی گرفتاری کی مذمت
وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کی خورشید شاہ کے بیٹے کی گرفتاری کی مذمت

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلات سندھ ناصر حسین شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے بیٹے کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے خورشید شاہ کی فیملی کے ساتھ جتنی بھی زیادتی ہوئی وہ قابل مذمت ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کس منہ سے سندھ میں بلدیاتی ادارے فعال کرنے کی بات کررہے ہیں، سندھ میں بلدیاتی اداروں نے اپنی مدت مکمل کی ہے اور نئے انتخابات کے لئے کام شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا یا بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کو کام کرنے دیا ہے؟؟پی ٹی آئی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو وقت سے پہلے تحلیل کردیا تھا اورپنجاب میں عدالت کے حکم پر بلدیاتی ادارے بحال کئے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر راج کی بات کرنا فواد چوہدری کی ذہنی پسماندگی کی علامت ہے،پی ٹی آئی حکومت کو آئین، قانون اورجمہوری روایات کا کچھ پتانہیں ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -سندھ -کراچی -