شادی کی تیاریوں میں مصروف لڑکی کو ڈاکوﺅں نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ، جہیز کا سامان لے گئے اور ۔۔ افسوسناک خبر 

شادی کی تیاریوں میں مصروف لڑکی کو ڈاکوﺅں نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ ...
شادی کی تیاریوں میں مصروف لڑکی کو ڈاکوﺅں نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ، جہیز کا سامان لے گئے اور ۔۔ افسوسناک خبر 

  

بہاولنگر (ڈیلی پاکستان آن لائن )بہاولنگر میں گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوو¿ں نے لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ چک ڈھاباں میں پیش آیا جہاں 8 ڈاکوو¿ں نے گھر میں گھس کر گھر والوں کو کمرے میں بند کیا اور لوٹ مار شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈکیتی دو ڈاکوو¿ں نے لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ متاثرہ لڑکی کی کچھ دن بعد شادی ہونے والی تھی۔پولیس کے مطابق ڈاکو تین بھینسیں، نقدی، زیور اور لڑکی کے جہیز کا سامان ٹرک میں ڈال کر فرار ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ظفر بزدار کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے لیے لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -بہاول نگر -