بلاول بھٹو نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے بڑ ی پیشگوئی کردی

بلاول بھٹو نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے بڑ ی پیشگوئی کردی
بلاول بھٹو نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے بڑ ی پیشگوئی کردی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ مالی سال کے لئے پیش کئے جانے والے وفاقی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کاایک نیا سونامی آنے والا ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کے ملازمین نے بجٹ تیار کرکے عمران خا ن کو دیا اورحکومت کی جانب سےبجٹ پر غور کئے بغیر جوں کا توں پیش کردیا گیاہے۔سلیکٹڈ بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بلاواسطہ ٹیکس کے بجائے بالواسطہ ٹیکس لگانے کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے اورعام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر اربوں روپے کا بالواسطہ ٹیکس لگادیا گیا ہے،پٹرول کی قیمت میں اضافے کو ہم ناکام بنائیں گے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -سندھ -کراچی -