قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈکے متعلق شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

 قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈکے متعلق شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی
 قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈکے متعلق شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے شیڈول جاری کردیا گیا۔قومی سکواڈکے تمام ارکان 20 جون کوبائیوسیکیورببل جوائن کریں گے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی سکواڈلاہورسے براستہ یواے ای چارٹرڈطیارے سے انگلینڈپہنچے گا، دورہ انگلینڈ کے لئے روانہ ہونے والے قومی سکواڈکی پہلی کوویڈٹیسٹنگ 16 جون کوہوگی جبکہ ہوٹل پہنچنے پردوسری اور 23 جون کوتیسری کوویڈٹیسٹنگ کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سکواڈکے تمام کھلاڑی 25 جون تک ہوٹل میں آئسولیٹ کریں گے جبکہ پی ایس ایل کھیلنے والے قومی کرکٹرزیواے ای میں سکواڈکوجوائن کریں گے ۔

مزید :

کھیل -