چیئرمین واپڈا جنرل (ر) مزمل حسین کا عہدے کی مدت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ

چیئرمین واپڈا جنرل (ر) مزمل حسین کا عہدے کی مدت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ
چیئرمین واپڈا جنرل (ر) مزمل حسین کا عہدے کی مدت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین واپڈا جنرل (ر) مزمل حسین نے وفاقی حکومت کی جانب سے دوسری مدت کے لئےتعیناتی کی دی جانے والی دعوت سے انکار کرتے ہوئے عہد ہ کی مدت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیئرمین واپڈا جنرل (ر) مزمل حسین کی جانب سے وزیرا عظم عمران خا ن تحریری طور پر آگا ہ کردیا گیا ہے۔ جنرل (ر) مزمل حسین کا کہنا ہے کہ بطور چیئرمین مزید ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتا۔

واضح رہے کہ جنرل (ر) مزمل حسین بطور چیئرمین واپڈا 24اگست کو اپنی مدت ملازمت پور ی ہونے کے بعد ریٹائرہوجائیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -