15 جولائی کے بعد روزانہ ایک لاکھ جرمانہ ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کی اراضی کی ادائیگی کیس میں پنجاب حکومت کو تنبیہ

15 جولائی کے بعد روزانہ ایک لاکھ جرمانہ ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کی اراضی کی ...
15 جولائی کے بعد روزانہ ایک لاکھ جرمانہ ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کی اراضی کی ادائیگی کیس میں پنجاب حکومت کو تنبیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں خاتون سے اراضی لینے کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے معاوضہ ادا نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت پنجاب حکومت نے تین روز میں تین کروڑ 8 لاکھ روپے ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے شریفاں بی بی کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ سالہا سال قبل اراضی حاصل کی گئی ، سڑکیں بنا کر گاڑیاں چلا دی گئیں مگر خاتون کو رقم ادا نہیں کی گئی ؟۔ 

پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت کو یقین دلایا گیا کہ تین روز میں خاتون کو تین کروڑ 8 لاکھ روپے ادا کر دیں گے ، باقی 92 لاکھ روپے 15 جولائی تک ادا کرنے کی مہلت دی جائے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہاگر 15 جولائی سے تاخیر ہوئی تو روزانہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔  عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔

مزید :

قومی -