گرم علاقوں میں پرائمری سے مڈل تک سکول بند کرنے کا اعلان

 گرم علاقوں میں پرائمری سے مڈل تک سکول بند کرنے کا اعلان
 گرم علاقوں میں پرائمری سے مڈل تک سکول بند کرنے کا اعلان

  

 پشاور(آئی این پی ) صوبائی محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے گرم علاقوں میں تمام پرائمری اور مڈل سکول تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم ونٹر زون میں سکول کھلے رہیں گے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق ونٹر زون کے کچھ گرم علاقوں اور یونین کونسلز میں بھی پرائمری سے مڈل تک سکول تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ونٹر زون کے گرم علاقوں اور یونین کونسلز کو نوٹیفائی کریں گے۔ نویں سے بارہویں تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔ سرد علاقوں میں تمام درسگاہیں کھلی رہیں گی۔ فیصلوں کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولوں پر ہوگا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -