ریاست مخالف بیانات، جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر 

 ریاست مخالف بیانات، جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست ...
 ریاست مخالف بیانات، جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کی ریاست مخالف بیانات کیس میں ضمانت منسوخی کے لئے پراسیکیوشن نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں لیگی رہنماجاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لئے پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایاگیا ہے کہ جاویدلطیف نے ریاستی اداروں کیخلاف تقاریرکیں،سیشن کورٹ نے ضمانت منظوری کاحقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کی سیشن کورٹ نے دو ، دو لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض لیگی رہنما جاوید لطیف کی ضمانت منظور کی تھی۔