وفاق توانائی مسائل پر ہماری کاوشوں پر رکاوٹ کھڑی کر رہا ہے ، وزیر توانائی سندھ

وفاق توانائی مسائل پر ہماری کاوشوں پر رکاوٹ کھڑی کر رہا ہے ، وزیر توانائی ...
وفاق توانائی مسائل پر ہماری کاوشوں پر رکاوٹ کھڑی کر رہا ہے ، وزیر توانائی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ بجلی لوڈ شیڈنگ پر جھوٹ بولا جا رہا ہے ، وفاق توانائی مسائل پر سندھ  کی کاوشوں پر رکاوٹ کھڑی کر رہا ہے ۔

وزیر توانائی سندھ نے صوبے میں جاری لوڈ شیڈنگ اور وفاقی حکومت کے دعوؤں پر کہا کہ وفاقی وزراء لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر غلط بیانی کر رہے ہیں ، نیپرا اجلاس میں  کمپنیوں کے سربراہ نے 15 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا خود اعتراف کیا ۔ سندھ سمیت پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ سربراہ این ٹی ڈی سی نے اعتراف کیا کہ  سسٹم میں صرف 23 ہزار میگاواٹ بجلی ہے ، فاقی حکومت 37 ہزار میگاواٹ پیداواری صلاحیت ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے، وفاقی حکومت توانائی مسائل پر سندھ کی کاوشوں پر رکاوٹ کھڑی کر رہی ہے ، وفاق پر واضح کر دیا کہ ملک میں توانائی مسائل کا حل صرف سندھ کے پاس ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -