پنجاب کابینہ نے آئند ہ مالی سال کے بجٹ کی منظوی دے دی

پنجاب کابینہ نے آئند ہ مالی سال کے بجٹ کی منظوی دے دی
پنجاب کابینہ نے آئند ہ مالی سال کے بجٹ کی منظوی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابقوزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت نے بجٹ کے اہم نکات کی منظوری دی۔ اجلاس میں گذشتہ مالی سال کے ضمنی بجٹ کو بھی منظور کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کا نیا آنے والا بجٹ عوام دوست اور کاروباری طبقہ کے لیے سازگار ہونے کا امکان ہے۔ترقیاتی بجٹ 600 ارب سے زائد اور غیر ترقیاتی 1350 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب حکومت کوئی نیاٹیکس نہیں لگائے گی لیکن ٹیکس میں ردوبدل کا امکان ہے۔گندم کی خریداری کے لیے 400 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔