مراد علی شا ہ نے پی ٹی آئی کو نالہ پارٹی قرار دے دیا، کراچی کی خراب صورتحال کا بھی اعتراف

مراد علی شا ہ نے پی ٹی آئی کو نالہ پارٹی قرار دے دیا، کراچی کی خراب صورتحال کا ...
مراد علی شا ہ نے پی ٹی آئی کو نالہ پارٹی قرار دے دیا، کراچی کی خراب صورتحال کا بھی اعتراف

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو نالہ پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ نالہ پارٹی بن گئی ہے اور ہر جگہ نالے بنارہے ہیں،میں لفاظی نہیں حقائق بتا رہا ہوں۔

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے لئے کبھی نہیں کہا کہ اچھی صورتحال ہے،کراچی میں جتنا پیسہ لگنا چاہیے تھا اتنا نہیں لگا، کراچی کے لئے وفاق اور انٹرنیشنل مدد درکار ہے،کراچی میں مافیا کام کرتی ہے،کراچی کو اپنا کہنے والے نے غلط پلاننگ کی،اس شہر کی حالت اتنی بھی خراب نہیں جتنی بتائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق والے نالے نالے بول رہے ہیں،یہ نالوں میں ہی بہہ جائیں گے، ہم نالوں کی صفائی کے معاملے میں وفاق کی سہولت کاری کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -سندھ -کراچی -