ڈاکٹر فیصل سلطان کا شاہ اللہ دتہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کا اچانک دورہ

ڈاکٹر فیصل سلطان کا شاہ اللہ دتہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کا اچانک دورہ
ڈاکٹر فیصل سلطان کا شاہ اللہ دتہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کا اچانک دورہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا شاہ اللہ دتہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ معاون خصوصی نے کمیونٹی سنٹر میں دی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کا ا س موقع پر کہنا تھا کہ ہسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے اورکارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف لگن شوق اور جزبے سے خدمت خلق کریں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی کو خود مانیٹر کررہا ہوں، اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنائیں گے۔عوام کو معیاری اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -