سپریم کورٹ کا کشمیر روڈ سے تجاوزات ہٹانے کا حکم ،جتنی مشینیں چاہیں لے کر جائیں اور سب گرائیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ کا کشمیر روڈ سے تجاوزات ہٹانے کا حکم ،جتنی مشینیں چاہیں لے کر ...
سپریم کورٹ کا کشمیر روڈ سے تجاوزات ہٹانے کا حکم ،جتنی مشینیں چاہیں لے کر جائیں اور سب گرائیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس گلزار احمد نےسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کشمیر روڈ پر تجاوزات کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کو بڑا حکم دیتے ہوئے کہاکہ کشمیر روڑ سے تمام تجاوزات کا خاتمہ کریں، جتنی مشینیں چاہیں لے کر جائیں اور سب گرائیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ کسی زمانے میں کشمیر روڑ پر بچے کھیلتے تھے، میں خود کشمیر روڑ پر کھیلتا رہا،آج کشمیر روڑ پر سب قبضے ہو گئے۔

عدالت نے کشمیر روڑ پر تمام کھیل کے میدان بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی رکاوٹ ڈالے تو عدالتی حکم کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔

سپریم کورٹ نے الہ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ عدالت کا دو دن میں پویلین اینڈ کلب اور الہ دین پارک کا شاپنگ سنٹر گرانے کا حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر زمین کو کنورٹ کرکے کمرشل کردیا گیا ، پارک کی زمین پر کمرشل سرگرمی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پولیس اور رینجرز کی مدد سے فوری کارروائی کی جائے۔

 عدالت نے راشد منہاس روڈ پر یو بی ایل کمپلیکس سے متصل زمین بھی خالی کرانے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -