پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پٹرولیم مصنوعات میں 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کرنے کیلئے اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ۔

نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔

وزیر اعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کے عین مطابق اضافے، رد و بدل یا مسترد کرنے کے مجاز ہیں ۔

مزید :

بزنس -