آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے سابق بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔مشفیق الرحیم کو آن لائن ووٹنگ کے بعد مئی 2021کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق آئی سی سی پلیئر آف منتھ کا مقابلہ سابق بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم ، قومی ٹیم کے باﺅلر حسن علی اور سری لنکن کھلاڑی پراوین جیاو کراما کے درمیا ن تھا ۔
مشفیق الرحیم نے گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کامیابی دلانے میں اہم کردار اد ا کیا تھا ۔
دوسری جانب انگلش آل راﺅنڈر کیتھرین برائس ویمن پلیئر آف دی منتھ قرارپائیں ہیں۔ان کا انتخاب بھی آن لائن ووٹنگ کے ذریعے عوام نے کیا ہے۔
واضح رہے کہ کیتھرین برائس نے مئی کے مہینے میں آئر لینڈ کے خلاف چار انٹرنیشنل ٹی 20میچز میں 96رنز بنائے تھے اور چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔