چیف جسٹس کے ریمارکس پر سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیے، حلیم عادل شیخ

چیف جسٹس کے ریمارکس پر سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیے، حلیم عادل شیخ
چیف جسٹس کے ریمارکس پر سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیے، حلیم عادل شیخ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد کے ریمارکس پر ڈھیٹ بنی ہوئی سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ایک پیغام میں حلیم عادل کا کہنا تھا کہ جعلی وصیت چیئرمین کی وجہ سے آج سندھ دنیا بھر میں بدنام ہورہا ہے، پوری حکومت اومنی گروپ اور ایان علی چلا رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری سندھ حکومت کے کارٹون نیٹ ورک کی شغل بازیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -سندھ -کراچی -