بجٹ پورے جاہ و جلال کے ساتھ پاس ہوگا، فیاض الحسن چوہان 

بجٹ پورے جاہ و جلال کے ساتھ پاس ہوگا، فیاض الحسن چوہان 
بجٹ پورے جاہ و جلال کے ساتھ پاس ہوگا، فیاض الحسن چوہان 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ پورے جاہ وجلال کے ساتھ پاس ہوگا۔ ہمیں حمزہ شہباز سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے شاندار وفاقی بجٹ پیش کیا ہے اور اس کی تعریف سب کررہے ہیںاگر کوئی تعریف نہیں کررہا تو و ہ صرف اپوزیشن ہے لیکن ان کے منہ سے بھی تنقیدی الفاظ ٹھیک سے نہیں نکل رہے۔ 

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو مریم نواز سے خطر ہ ہونا چاہئے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کا دھڑن تختہ ہو چکا ہے،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی قیادت میں متحد اور مضبو ط ہے اور پنجاب حکومت عثمان بزدار کی قیادت میں اپنی مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی بجٹ 586ارب روپے تک لے جایا جارہا ہے جبکہ بجٹ میں شعبہ زراعت کے لےے ڈھائی فیصد اضافہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -