سعودی عرب نے حج کی خواہشمند خواتین کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ، مشکل حل کر دی 

سعودی عرب نے حج کی خواہشمند خواتین کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ، مشکل حل کر دی 
سعودی عرب نے حج کی خواہشمند خواتین کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ، مشکل حل کر دی 

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی وزارت حج نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ خواتین اب محرم کے بغیر بھی حج کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ رواں سال حجاج کرام کے لیے تین پیکجز کو منظور کیا گیا ہے جن میں سے ایک خواتین کے لیے ہے۔وزارت حج کے مطابق حج کی خواہش رکھنے والی خواتین اب انفرادی طور پر بھی اپنی رجسٹریشن کراسکتی ہیں جس کے لیے انہیں کسی مرد ساتھی محرم کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ دیگر خواتین کے ساتھ رجسٹریشن کی درخواست دے سکیں گی۔عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ حج کے لیے رجسٹریشن پورٹل 13 جون سے آن کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے رواں سال بھی کورونا وائرس کی وجہ سے حجاج کی تعداد کو محدود کرکے 60 ہزار تک کیا ہے اور اس سال بھی صرف سعودی عرب میں مقیم سعودی شہری اور غیر ملکی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔سعودی وزارت حج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 18 سے 65 سال تک حج کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ کورونا کی ویکسی نیشن کرائیں اور وہ کسی لاعلاج مرض میں مبتلا نہ ہوں۔

مزید :

عرب دنیا -