عوام کی جیب خالی ہے تو بجٹ کے اعدادو شمار جعلی ہیں، شہباز شریف 

عوام کی جیب خالی ہے تو بجٹ کے اعدادو شمار جعلی ہیں، شہباز شریف 
عوام کی جیب خالی ہے تو بجٹ کے اعدادو شمار جعلی ہیں، شہباز شریف 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی گروتھ کا ڈھنڈورا پیٹاجا رہا ہے، اگر اس ملک کے عوام کی جیب خالی ہے تو پھر سمجھ جائیں کہ بجٹ کے اعدادوشمار جعلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کاش ریاست مدینہ کا ذکر اور مثا ل دینے والے حکمران غربت کی لیکر سے نیچے بسنے والے کروڑوں پاکستانیوں کو اپنی مدد کا ہاتھ دیتے،کاش وہ بیوہ اور یتیموں کا ہاتھ تھام لیتے اور ان کی دعائیں لیتے،مگرافسوس ایسا نہیں ہوا،حکومت کا ڈھنڈورا ہے کہ ترقی ہوئی ہے۔

قائد حز ب اختلاف نے کہا کہ مجھے لگتاہے کہ ترقی صرف بنی گالہ میں رہنے والوں کی یا ان کے حواریوں کی ہوئی ہیں کیوں کہ غریب تو مفلسی میں جھلس گئے ہیں اور ان کو ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے۔

بعدازاں شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومتی اراکین کی جانب سے شور شرابہ شروع کیا گیا جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس 20منٹ کے لئے ملتوی کردیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -