فوج کو مارکیٹ تک اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے سٹینڈ بائے رکھنے کا مطالبہ ، وجہ بھی سامنے آگئی 

فوج کو مارکیٹ تک اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے سٹینڈ بائے رکھنے کا مطالبہ ...
فوج کو مارکیٹ تک اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے سٹینڈ بائے رکھنے کا مطالبہ ، وجہ بھی سامنے آگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ڈرائیوروں کی شدید کمی ہونے پر مارکیٹس میں اشیائے خورونوش کی قلت ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق ڈرائیوروں کی کمی واقع ہونے کی وجوہات برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلاءاور کورونا وائرس کی وباءبتائی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے اشیائے خورونوش مارکیٹس تک بہت کم پہنچ رہی ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر مطالبہ کیا جا رہا ہے فوج کو ’سٹینڈبائی‘ پر رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوج مارکیٹس تک اشیائے خورونوش کی فراہمی کرے اور ان کی قلت ہونے سے بچائے۔
رپورٹ کے مطابق فیڈریشن آف ہول سیل ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹس میں اشیائے ضروریہ کی صورتحال بحران کے پوائنٹ تک پہنچ چکی ہے۔ دکانوں اور سٹورز پر الماریاں خالی ہو چکی ہیں اور دکانوں اور سٹوروں کے مالکان کی طرف سے نوٹس آویزاں کیے جا رہے ہیں کہ اشیاءکی قلت ڈلیوری ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔
دی روڈ ہولاج ایسوسی ایشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایک طرف بریگزٹ کی وجہ سے یورپی ٹرک ڈرائیوروں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اور دوسرے کورونا کی وجہ سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے نئے ایچ جی وی ڈرائیوروں کی ٹریننگ نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے ملک میں ڈرائیورز کی شدید کمی ہو چکی ہے۔

مزید :

برطانیہ -