بھارت کی ایک اور اداکارہ انیتا ہسانندنی نے بھی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی

بھارت کی ایک اور اداکارہ انیتا ہسانندنی نے بھی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی ...
بھارت کی ایک اور اداکارہ انیتا ہسانندنی نے بھی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ انیتا ہسانندنی نے ماں بننے کے بعد عارضی طور پر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ زی نیوز کے مطابق کچھ دنوں سے خبریں گردش میں تھیں کہ اداکارہ انیتا نے انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے جس پر گزشتہ رو زاداکارہ خود میدان میں آئیں اور اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو حقیقت سے آگاہ کیا۔
اداکارہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ”ہر طرف خبر پھیلی ہوئی ہے کہ میں نے اپنی پہلی محبت اداکاری کوچھوڑ دیا ہے۔ میں نے ایسا کبھی نہیں کہا۔ میں نے یہ کہا ہے کہ اس وقت میری تمام تر توجہ میرے بچے کی پرورش پر ہے اور وہی میری پہلی ترجیح ہے۔ جب میں اداکاری کے لیے تیار ہوئی، واپس انڈسٹری میں آ جاﺅں گی۔“
واضح رہے کہ انیتا ہسانندی ناگن، کچھ تو ہے، کوئی آپ سا اور یہ دل سمیت کئی فلموں اور ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ان سے پہلے بھی کئی اداکارائیں شوبز سے علیحدگی اختیار کرچکی ہیں لیکن بیشتر نے بالکل ہی انڈسٹری سے ناطہ توڑا ہے اور ایسے ناموں میں تازہ اضافہ اداکارہ ثناخان کا تھا۔ 

مزید :

تفریح -