کوئٹہ میں غیرملکی نصاب پڑھائے جانے کا انکشاف، سکول سیل کرنا پڑگئے

کوئٹہ میں غیرملکی نصاب پڑھائے جانے کا انکشاف، سکول سیل کرنا پڑگئے
کوئٹہ میں غیرملکی نصاب پڑھائے جانے کا انکشاف، سکول سیل کرنا پڑگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایرانی نصاب پڑھانے پر چھ سکول سیل کر دیئے گئے۔ 
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یہ سکول کوئٹہ کے جوکرانی روڈ اور ہزارہ ٹاﺅن میں قائم تھے۔ ان سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ غیرملکی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکولوں سے ایسا لٹریچر برآمد ہوا ہے جس کی ملک کے بچوں کو پڑھانے کی قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
بتایا گیا ہے کہ یہ سکول شہر میں کئی سال سے اجازت کے بغیر چل رہے تھے۔ انتظامیہ نے سکولز سے ممنوعہ لٹریچر کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں بغیر اجازت چلنے والے سکولوں کی کل تعداد 10ہے، باقی چار سکولوں کے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔انتظامیہ کے مطابق سیل کیے گئے سکولوں کی فنڈنگ بھی بیرون ملک سے ہو رہی تھی۔