بگ باس 13سے شہرت پانیوالے پراس چھابڑا نے ماہرہ سے شادی کی خواہش کردی،جذبات کا کھل کر اظہار

بگ باس 13سے شہرت پانیوالے پراس چھابڑا نے ماہرہ سے شادی کی خواہش کردی،جذبات کا ...
بگ باس 13سے شہرت پانیوالے پراس چھابڑا نے ماہرہ سے شادی کی خواہش کردی،جذبات کا کھل کر اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بگ باس 13سے شہرت پانے والے پراس چھابڑا ان دنوں موہالی میں اپنی والدہ اور بہترین دوست اداکارہ ماہرہ شرما کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور پہلی بار انہوں نے ماہرہ شرما کے متعلق اپنے احساسات کا اظہار کر دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پراس چھابڑا نے کہا ہے کہ ”میں ماہرہ شرما کے ساتھ شادی کرنا چاہتا ہوں۔ وہ بہت خوبصورت ہے اور میری بہت اچھی دوست ہے۔ ہم نے ہمیشہ اپنے تعلق کو فطری انداز میں آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے۔“
پراس چھابڑا کا کہنا تھا کہ ”درحقیقت میں نے موہالی شہر میں اسی عمارت میں نیا گھر بھی خرید لیا ہے جس میں ماہرہ شرما رہتی ہے۔ زیادہ تر وقت ہم اکٹھے گزار رہے ہیں۔ ہم اکٹھے کھانا کھاتے ہیں۔ چونکہ میری ماں بھی میرے ساتھ رہ رہی ہے، لہٰذا وہ بھی ماہرہ کے کافی قریب آ چکی ہے۔ میری والدہ اور ماہرہ اکٹھے شاپنگ کے لیے جاتی ہیں۔ ہم ابھی گرل فرینڈ بوائے فرینڈ نہیں ہیں لیکن ہمارا تعلق اب بہت اچھا ہے۔“

مزید :

تفریح -