وزیر اعظم عمران خان فریکچر بازو کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے کانسٹیبل سے ملنے پہنچ گئے، انعام کا بھی اعلان

وزیر اعظم عمران خان فریکچر بازو کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے کانسٹیبل سے ملنے ...
وزیر اعظم عمران خان فریکچر بازو کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے کانسٹیبل سے ملنے پہنچ گئے، انعام کا بھی اعلان
سورس: Social Media

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے حادثے میں زخمی ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی جاری رکھنے والے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل سے ملاقات کی اور ان کیلئے انعام کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہیڈ کانسٹیبل قیصر شکیل سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایک شخص کی قربانی سے پوری پولیس فورس کا وقار بلند ہوا۔ قیصر شکیل نے زخمی ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی جاری رکھی جو قابلِ تقلید مثال ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہیڈ کانسٹیبل کیلئے انعام کا بھی اعلان کیا۔

خیال رہے کہ ہیڈ کانسٹیبل قیصر شکیل 9 جون کو زخمی ہوئے اور دو دن کے میڈیکل ریسٹ کے بعد 11 جون کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آگئے تھے۔

مزید :

قومی -