بجٹ کے بعد کاروباری ہفتے کا پہلا روز، 100 انڈکس میں کیا تبدیلی آئی؟ آپ بھی جانیں

بجٹ کے بعد کاروباری ہفتے کا پہلا روز، 100 انڈکس میں کیا تبدیلی آئی؟ آپ بھی ...
بجٹ کے بعد کاروباری ہفتے کا پہلا روز، 100 انڈکس میں کیا تبدیلی آئی؟ آپ بھی جانیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی بجٹ کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں تیز ی کا رحجان رہا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ  میں کاروبار کا آغاز مثبت طریقے سے ہوا اور 100 انڈکس میں اضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 421 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔کاروبار کا آغاز 48ہزار 304 کی سطح سے ہوا،جب دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 48ہزار 726 کی سطح پر تھا۔ایک وقت میں 100 انڈکس 48ہزار 981 کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم اس کے بعد اس میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی۔

مزید :

قومی -