ڈاون سینڈروم کے مر ض میں مبتلا لڑکی نے قرآن پاک حفظ کر کے ر وشن مثال قائم کردی 

ڈاون سینڈروم کے مر ض میں مبتلا لڑکی نے قرآن پاک حفظ کر کے ر وشن مثال قائم کردی 
ڈاون سینڈروم کے مر ض میں مبتلا لڑکی نے قرآن پاک حفظ کر کے ر وشن مثال قائم کردی 

  

عمان(ڈیلی پاکستان آن لائن )اردن سے تعلق رکھنے والی ڈاو¿ن سنڈروم میں مبتلا راون دیوائیک نامی لڑکی قرآن پاک حفظ کر کے دنیا کے لیے روشن مثال قائم کردی ۔راون کی والدہ اواطیف جابر کا ترکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ راون کے والد فوت ہوچکے ہیں اور مجھے ان کی والدہ ہونے پر فخر ہے۔اواطیف کے مطابق راون ایک ایسے مرض میں مبتلا ہیں جو ان کے ساتھ زندگی بھر رہے گا لیکن اس کے باوجود راون یہ کہتے نہیں تھکتیں کہ قرا?ن میری زندگی ہے۔

راون کی والدہ کے مطابق میری 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا، بیٹا اکیلا ہونے کی وجہ سے بھائی کی دعا کیا کرتا تھا جب ہی خدا نے مجھے راون سے نوازا، راون جب ڈاو¿ن سنڈروم کے ساتھ پیدا ہوئی تو میں بھی عام ماں کی طرح پریشان ہوگئی تھی لیکن میں نے خدا کی قسم کھائی تھی کہ میں راون کو قرآن کی تعلیم دوں گی۔اواطیف نے بتایا کہ راون بچپن ہی سے ذہین تھی اور جب میں نے اس کی ذہانت کو محسوس کیا تو قرآن کی چھوٹی چھوٹی سورتیں حفظ کروانا شروع کردیں جو کہ اس نے جلد ہی یاد کرلیں۔

انہوں نے بتایا کہ راون کو میں نے 6 سال کی عمر میں اسکول میں داخل کروایا، وہ ساتویں جماعت میں تھی جب اللہ نے اسے بہتر تلفظ عطا کیا جس سے راون کو سیکھنے کو مدد ملی لیکن اس کے بعد راون نے اسکول جانے سے انکار کردیا، اس کے بعد میں اسے اپنے ساتھ قرآن سینٹر لے جانے لگی اور جب میں نے اس سینٹر سے سورةالبقرہ کے 4 صفحات یاد کیے اس وقت راون کی استاد نے بتایا کہ وہ اس سورةکا پہلا حصہ حفظ کرچکی ہیں۔راون کی والدہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد ان کی بیٹی نے باقاعدگی سے 7 سال تک قرا?ن کو حفظ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور گزشتہ رمضان 29 روزے کو قرآن کا حفظ مکمل کرلیا۔

مزید :

بین الاقوامی -