پاکستان میں فائزر ویکسین لگنا شروع، بیرون ملک جانے والوں کو نہیں بلکہ کن لوگوں کو لگے گی؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں آج سے کوویکس پروگرام کے تحت ملنے والی فائزر ویکسین لگنے کا آغاز ہوگیا ہے۔
فائزر ویکسین آج سے صرف ایف نائن پارک اسلام آباد میں دستیاب ہے جو کہ دل، جگر اور گردوں سمیت دائمی امراض میں مبتلا لوگوں کو لگائی جائے گی۔ محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ فائزر ویکسین لگوانے کیلئے اپنا میڈیکل ریکارڈ ساتھ لایا جائے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کوویکس معاہدے کے تحت بیرون ملک جانے والوں کو فائزر ویکسین نہیں لگائی جاسکتی بلکہ صرف ان لوگوں کو لگائی جاسکتی ہے جن کی قوت مدافعت کمزور ہے۔
پاکستان کو فائزر ویکسین کی اب تک ایک لاکھ 620 خوراکیں ملی ہیں۔ فائزر کی دوسری کھیپ ملنے پر یہ ویکسین پاکستان کے 15 شہروں کے مخصوص ویکسی نیشن سنٹرز پر دستیاب ہوگی۔