ایک اور کمسن بچہ پتنگ کی ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہارگیا

ایک اور کمسن بچہ پتنگ کی ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہارگیا
ایک اور کمسن بچہ پتنگ کی ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہارگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )  تھانہ مستی گیٹ  کے علاقے میں ڈور پھرنے سے تین  سالہ بچہ خضر حیات  جاں بحق  ہو گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  ایس ایچ او مستی گیٹ  انسپکٹر محمد زاہد نواز کو معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مستی گیٹ کی حدود میں خضر حیات اپنے باپ اور بہن بھائیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ شہ رگ پر ڈور پھرنے سے گردن کٹ گئی ۔ موٹر سائیکل پر سب سے آگے  تین  سالہ خضر حیات بیٹھا تھا ۔  دیگر اہل خانہ  موٹر سائیکل سے  گرنے کے باعث  زخمی ہوگئے ۔ راہ گیروں کی مدد سے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن خضر حیات  پہلے ہی جاں بحق ھو گیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس ایچ او مستی گیٹ  انسپکٹر محمد زاہد نواز کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ڈور پھرنے کے واقعات ہرگز قابلِ برداشت نہیں۔۔غفلت کے مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

قومی -