پنجاب حکومت کے وزیر پر قبضے میں ملوث ہونے کا الزام، درخواست سی سی پی او لاہور کو جمع کروادی گئی

پنجاب حکومت کے وزیر پر قبضے میں ملوث ہونے کا الزام، درخواست سی سی پی او لاہور ...
پنجاب حکومت کے وزیر پر قبضے میں ملوث ہونے کا الزام، درخواست سی سی پی او لاہور کو جمع کروادی گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن  لائن )مصطفی ٹاؤن کے رہائشی نے قبضے کی کوشش پر صوبائی وزیر پنجاب میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درخواست سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو جمع کروادی ہے۔

عابد انصار  نامی شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرا مصطفی ٹاؤن میں پلاٹ ہے۔ میرے پلاٹ کے تمام تر کاغذات ایل ڈی اے سےویری فائفڈ ہیں۔میں اپنے پلاٹ کی تعمیر کروا رہا تھا کہ محمودالرشید کے بیٹے نے آ کر تعمیر رکوا دی۔ میاں محمودالرشید ہم پر پلاٹ کی تعمیر رکوانے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ متاثرہ شہری نے  سی سی پی او لاہور کے ساتھ ساتھ  وزیراعظم پورٹل پر بھی درخواست جمع کر وائی ہے۔

مزید :

قومی -