منال خان کی منگنی کی پارٹی میں مشروبِ مغرب کا استعمال، ویڈیو وائرل ہوگئی

منال خان کی منگنی کی پارٹی میں مشروبِ مغرب کا استعمال، ویڈیو وائرل ہوگئی
منال خان کی منگنی کی پارٹی میں مشروبِ مغرب کا استعمال، ویڈیو وائرل ہوگئی
سورس: Instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی منگنی کے بعد ہونے والی پارٹی میں مشروبِ مغرب کے استعمال کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار احسن محسن اکرام مشروبِ مغرب کی بوتل ہالی ووڈ فلموں کے انداز میں کھول رہے ہیں۔ بوتل سے نکلنے والا فوارہ مہمانوں کی جانب برسانے کے بعد اداکار نے بوتل کو منہ لگالیا۔

منگنی کے بعد ہونے والی پارٹی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں احسن محسن اکرام نے ایک پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے منال خان کے بارے میں لکھا تھا کہ ’تمہیں آئی لو یو کہنے کیلئے مجھے بہت زیادہ پینی پڑی‘۔

مزید :

تفریح -