آسٹریا میں سکولوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

آسٹریا میں سکولوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا
آسٹریا میں سکولوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

  

 ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا بھر میں آج سے کلاس میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا اس سے قبل ابتدائی سکولوں میں بچوں کو ماسک پہننا لازمی نہیں تھا۔

آسٹرین وزیر تعلیم ہینز فامین اور وزیر صحت ولف گینگ میکسٹین نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ابھی بھی سکول میں ہر جگہ میں ماسک پہننا ہے۔ انہوں نے کہا ابتدائی سکولوں میں اس سے پہلے نشست پر ماسک کی ضرورت نہیں تھی مگر اب چھوٹے سے لیکر بڑے سکولوں میں بھی ماسک ضروری ہوگا اوراب یہ ضابطہ باقی تمام سکولوں تک بڑھایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی شخص منہ اور ناک سے حفاظت یا ایف ایف پی 2 ماسک سے محفوظ محسوس کرتا ہے وہ سیٹ پر رضاکارانہ طور پر ان کا استعمال جاری رکھ سکتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -