پنجاب حکومت کے نئے بجٹ میں خواتین کے لیے خصوصی پیکج شامل کرلیا گیا

پنجاب حکومت کے نئے بجٹ میں خواتین کے لیے خصوصی پیکج شامل کرلیا گیا
پنجاب حکومت کے نئے بجٹ میں خواتین کے لیے خصوصی پیکج شامل کرلیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں خواتین کے لیے خصوصی پیکج شامل کیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے تاریخی بجٹ  مختص کیا گیا ہے۔خواتین کے لیے آئندہ مالی سال میں 40 ارب 95 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔صنفی اختیار، جینڈر مین سٹریمنگ اینڈ ویمن امپاورمنٹ  جیسے پروگرام شروع ہوں گے۔ تشدد کا شکار خواتین  کیلئے 67 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ آٹھ  ارب 78 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ بچیوں کی تعلیم پر خرچ ہوگا۔

مزید :

قومی -