آزاد کشمیر انتخابات، پیپلزپارٹی نے لیگی حکومت پر بڑے الزامات عائد کردئیے

آزاد کشمیر انتخابات، پیپلزپارٹی نے لیگی حکومت پر بڑے الزامات عائد کردئیے
آزاد کشمیر انتخابات، پیپلزپارٹی نے لیگی حکومت پر بڑے الزامات عائد کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیّر بخاری  نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی آزاد کشمیر میں حکومت پر انتخابات پر اثر انداز ہونے کا الزام عائد کیا ہے،
 پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے نیّر بخاری کا کہنا تھا کہ  آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا شیڈول پہلےآتا ہے اور ووٹر لسٹیں بعد میں فراہم کی جاتی ہے۔ آزاد کشمیر کے وزراء اور مشیر  ہمارے امیدواروں کو پریشرائز کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنائے کہ آزاد کشمیر میں شفاف الیکشن ہوں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی کے  رہنما سردار سلیم نے میڈیا کو بتایا کہ شفاف الیکشن کہیں ہوتے نہیں دکھائی دے رہے۔

مزید :

قومی -