سیکیورٹی فورسز پر حملہ، چار جوان شہید، تعلق کہاں سے تھا؟ آئی ایس پی آر نے اعلان کردیا

سیکیورٹی فورسز پر حملہ، چار جوان شہید، تعلق کہاں سے تھا؟ آئی ایس پی آر نے ...
سیکیورٹی فورسز پر حملہ، چار جوان شہید، تعلق کہاں سے تھا؟ آئی ایس پی آر نے اعلان کردیا
سورس: ISPR

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے دارالحکومت میں ایف سی بلوچستان پر دیسی ساختہ بم کے حملے میں چار جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے مارگٹ روڈ کوئٹہ پر مارگٹ مائنز کی حفاظت پر مامور ایف سی جوانوں کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا۔ دہشت  گردوں کے اس حملے میں جے سی اوسمیت چار جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شہدا میں ضلع لکی مروت کے صوبیدار سردار علی خان، ضلع وہاڑی کے سپاہی مصدف حسین، ڈی آئی خان کے سپاہی محمد انور، اور نیلم سے تعلق رکھنے والے اویس خان شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -