ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈمیں کتلان آزادی پسند رہنماوں کو معافی دینے کے خلاف احتجاج

ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈمیں کتلان آزادی پسند رہنماوں کو معافی دینے کے خلاف ...
ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈمیں کتلان آزادی پسند رہنماوں کو معافی دینے کے خلاف احتجاج

  

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )کاتالان آزادی پسند رہنماوں کومعافی ملنے کے حوالے سے آنے والی خبروں کے بعد ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں سینکڑوں افراد نے مجوزہ معافی کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ 

احتجاج میں کم و بیش 25 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ دائیں بازو کی جماعت سوشلسٹ سیوتاداونوس، بوکس کے متعدد رہنماوں نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔کاتالان آزادی پسند رہنما اورجنکس گزشتہ 4 سال سے جیل میں قید تھے۔ انہوں نے گزشتہ پیر کے روز دیگر سات سیاستدانوں کے ہمراہ معافی کے لئے رضامندی ظاہر کی تھی۔ کئی ہفتوں سے مرکزی حکومت اور آزادی پسندوں کے درمیان مذاکرات کئے جارہے تھے۔ دارالحکومت میں ہونےوالے احتجاج میں شہر سے باہر دیگر علاقوں سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔ پی پی، سیوتادانوس، بوکس کی جانب سے حکومتی فیصلے کوسختی کے ساتھ مسترد کیاگیاہے۔

مزید :

بین الاقوامی -