کالعدم ٹی ایل پی پر ایک اور بڑی پابندی عائد کردی گئی
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی ) پر آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے اپریل میں پاکستان بھر میں ٹی ایل پی کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی تھی۔تنظیم کو کالعدم قرار دیتے ہونئے اس پر 1997ء کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔محکمہ داخلہ کے مطابق کالعدم تنظیم پر نئی پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ 201 کے تحت لگائی گئی ہے، تحریک لبیک کو کسی بھی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر انتخابات 25 جولائی اتوار کو منعقد کئے جائیں گے۔