اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز، سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز، سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز، سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد یونائیٹڈ نےکراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 191 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کرلیا۔سست آغاز کے باوجود افتخار احمد اور کولن منرو کی دھواں دار بلے بازی نے ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے بڑے ٹارگٹ کے تعاقب میں نسبت سست آغاز کیا۔چوتھے اوور میں اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ 12 رنز بناکر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔محمد اخلاق ایک رنز بناکر وقاص مقصود کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ابتدائی وکٹیں جلدی گرنے کے بعد کولن منرو اور افتخار احمد نے محتاط انداز میں اپنی بیٹنگ جاری رکھی اور 10 ویں اوور کے بعد بڑی شاٹس کھیلنی شروع کیں۔کراچی کنگز کے وقاص مقصود نے کولن منرو کا کیچ بھی ڈراپ کیا جو کافی مہنگا ثابت ہوا،کیچ ڈراپ کے بعد اسلام آباد کے بلے بازوں نے کراچی کنگز کے باؤلرز کو کوئی موقع نہیں دیا اوراپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ کولن منرو56گیندوں پر 88جبکہ افتخار احمد 39گیندوں پر 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کولن منرو کی اننگز میں 12چوکے اور دو چھکے شامل تھےجبکہ افتخار احمد کی اننگز میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔

کراچی کنگز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر190 رنز بنائے تھے ۔سٹار بلے باز بابر اعظم 54گیندو ں پر 81 رنز بناکر نمایاں رہے،ان کی اننگز میں شاندار سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے وہ حسن علی گیند پر 19ویں اوور میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  تھا۔کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابر اعظم نے ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا۔شرجیل خان 17گیندوں پر 25 رنز بناکر عاکف جاوید کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد مارٹن گپٹل جلدی پویلین لوٹ گئے وہ چھ رنز بناسکے ان کی وکٹ محمد وسیم نے حاصل کی۔کراچی کنگز کی تیسری وکٹ 19 ویں اوور میں گری جب بابر اعظم آؤٹ ہوئے۔چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھساراپریرا تھے جو کہ پہلی ہی گیند پر علی خان کا شکار بنے۔افغانستان سے تعلق رکھنے والے مڈل آرڈر بلے باز نجیب اللہ زدران 42گیندوں پر 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں حسن علی، کپتان شاداب خان، عثمان خواجہ، کولن منرو، آصف علی، افتخار احمد، حسین طلعت، اخلاق ،علی خان اور محمد وسیم شامل ہیں۔کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان عماد وسیم، بابر اعظم، شرجیل خان، مارٹن گپٹل،نجیب اللہ زدران،تھساراپریرا، والٹن،محمد عامر، عباس ،وقاص مقصود اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -PSL -PSL News Update -