عالمی منڈ ی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ 

عالمی منڈ ی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ 
عالمی منڈ ی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ 

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی منڈی میں قیمت 32 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی،برینٹ کروڈ کی قیمت 73ڈالر فی بیرل کی حد عبور کر گئی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین متعارف کروانے کے بعد امریکہ اور یورپ میں تیل کی طلب اضافہ ہوا ہے۔ امریکی وسیع پیمانے پر ویکسین کی فراہمی کے بعد پہلی مرتبہ امریکہ میں روزانہ ہوائی جہازوں سے مسافروں کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ سروے کے مطابق امریکی معاشرتی سرگرمیوں میں تیزی لوگوں کے کام پر واپس آنے اور بڑے پیمانے پر تقاریب کے انعقاد سے تیل کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔امریکی خام تیل پانچویں سہ ماہی سیزن میں آگے بڑھ رہا ہے۔ 2010 کے بعد سے اس کی بہترین کارکردگی ظاہر ہو رہی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کورونا وبا کی وجہ سے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی طرف سے عائدکی گئی پابندیوں میں نرمی کا نتیجہ ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -