مفتی حامد محمود راجا نے پہلی مرتبہ قرآن کریم نحوی قواعد کے مطابق رنگین ترتیب میں شائع کردیا

مفتی حامد محمود راجا نے پہلی مرتبہ قرآن کریم نحوی قواعد کے مطابق رنگین ترتیب ...
مفتی حامد محمود راجا نے پہلی مرتبہ قرآن کریم نحوی قواعد کے مطابق رنگین ترتیب میں شائع کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مفتی حامد محمود راجا نے حال ہی میں پہلی مرتبہ قرآن کریم کو نحوی قواعد کے مطابق رنگین ترتیب میں شائع کیا ہے۔

قرآن کریم کے اس مطبوعہ نسخے میں اسم ، فعل اور حرف کو الگ الگ رنگوں میں شائع کیا گیا ہے۔ نہ صرف ان تین اقسام کو الگ الگ رنگوں میں نمایاں کیا گیا ہے بلکہ ایک ہی قسم کے اکٹھے لکھے گئے دو الفاظ کو بھی الگ الگ کر دیا گیا ہے، جیسے قلوبہم دو الگ الگ لفظ ہیں ، اس میں قلوب کو سیاہ جب کہ ھم کو ہلکے سیاہ رنگ میں نمایاں کیا گیا ہے اور یوں قراٰن کریم کا ہر کلمہ الگ الگ ہو گیا ہے۔

نسخہ ہذا کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں ترجمہ کے لیے نیچے اور تفسیر کے لیے دائیں بائیں جگہ چھوڑی گئی ہے، عرف عام میں اسے بیاض والا نسخہ کہا جاتا ہے۔ آرٹ پیپر اور عمدہ جلد بندی بھی اس کی خصوصیات میں شامل ہیں۔ اس طرح یہ نسخہ متعدد خصوصیات کا حامل بن گیا ہے۔

عربی زبان اور گریمر کے ذریعے سمجھنے والے دینی و عصری مدارس کے طلبہ کے لیے یہ از حد مفید ہے اور اس کی مقبولیت روز افزوں ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -