خورشید شاہ کے خاندان پر غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، ایک اور جواں سال بھتیجا انتقال کرگیا

خورشید شاہ کے خاندان پر غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، ایک اور جواں سال بھتیجا انتقال ...
خورشید شاہ کے خاندان پر غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، ایک اور جواں سال بھتیجا انتقال کرگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا جواں سال بھتیجا ہسپتال میں انتقال کرگیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خورشید شاہ کے 33 سالہ بھتیجے مرتضیٰ شاہ کا کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال ہوا ہے۔ مرتضیٰ شاہ گزشتہ کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ (مئی میں) بھی خورشید شاہ کے ایک بھتیجے کا انتقال ہوا تھا جس کے  بعد انہیں پرول پر رہا کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -