موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ لگا یا گیا

موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ لگا یا گیا
موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ لگا یا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) زونل کمانڈر ڈی آئی جی سلطان چودھری کی ہدایات پر موٹر وے پولیس ایم تھری نے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا۔

 ایس ایس پی موٹروے پولیس سید حشمت کمال نے انٹر نیشنل بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پرکہا کہ موٹروے پولیس بلڈ ڈونیش کیمپ خون عطیہ کرنے کے بین القوامی دن کے طور پر منا رہی ہے انو۔ نے کہا کہ موٹروے پولیس افسران نے والنٹیئر ہوکر کیمپ کے موقع پر خون عطیہ کیا۔سید حشمت کمال نے مزید کہا کہ خون ایک ایسا عطیہ ہے جسے اگر کوئی دیتا ہے تو کسی نہ کسی انسان کی زندگی بچا رہا ہوتا ہے۔خون کا عطیہ تھیلسیمیا اور زخمی افراد کے لیے استعمال ہوگا۔ سید حشمت کمال کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس افسران و جوانوں نے نہایت جزبے سے بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ دیا انہوں نے مزید کہا حالیہ افسوسناک ٹرین حادثہ میں بھی موٹروے پولیس نے زخمی افراد کے لیے خون کا عطیہ دیا۔ان کا کہا تھا موٹروے پولیس افسران ویلفئیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہے گئی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -