محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے بجٹ کا 97 فیصد حصہ صرف ایک پراجیکٹ کے لئے مختص، شہریوں کے لیے پریشان کن خبر آگئی

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے بجٹ کا 97 فیصد حصہ صرف ایک پراجیکٹ کے لئے مختص، ...
محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے بجٹ کا 97 فیصد حصہ صرف ایک پراجیکٹ کے لئے مختص، شہریوں کے لیے پریشان کن خبر آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب  کے لیے نئے مالی سال میں مختص بجٹ کا 97 فیصد اورنج ٹرین پر لگے گا۔

سٹی 42 کے مطابق  رواں مالی سال میں  محکمہ ٹرانسپورٹ کے لیے 16 ارب 80 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔اورنج ٹرین کی مختلف سکیموں کے لیے 15 ارب 67 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیا گیا ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ میں اورنج ٹرین  کے لیے 10 جاری جبکہ پانچ نئی سکیمیں شامل ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی نیا اور بڑا پراجیکٹ رواں سال شروع نہیں کرے گا۔ نئے بجٹ میں دیگر شہروں کی ٹرانسپورٹ سکیموں کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -